rung 01

Sunday, February 28, 2016

پھر وضعِ احتیاط سے رُکنے لگا ہے دم برسوں ہُوئے ہیں چاک گریباں کئے ہُوئے دل پھرطوافِ کوُئے ملامت کو جائے ہے پندار کا صنم کدہ ویراں کئے ہُوئے پھر چاہتا ہُوں، نامۂ دلدار کھولنا جاں، نذرِ دلفریبیِ عنواں کئے ہُوئے جی، ڈھونڈھتا ہے پھر، وہی فرصت، کہ رات دن بیٹھے رہیں تصور جاناں کئے ہُوئے مرزا اسداللہ خاں غالب